Dil k Dagh By Neelam Riyasat
Views: 5
Dil k Dagh By Neelam Riyasat
Genre: Romantic Suspense, Family Drama, Crime / Thriller, Generational Saga (Multi-generational Drama), Emotional / Psychological Drama
ژالے ایک باہمت اور تعلیم یافتہ ڈاکٹر ہے۔ والدین کی وفات کے بعد اس کے تایا نے اسے پالا، مگر ان کی نیت صاف نہ تھی۔ وہ اپنے عیاش اور آوارہ بیٹے کی شادی ژالے سے کروا کر اس کی جائیداد ہتھیانا چاہتے تھے۔ ایسے میں ژالے کی ایک پرانی ملازمہ خاموشی سے اس کا نکاح ایک اجنبی شخص سے کروا کر اسے گھر سے بھگا دیتی ہے۔ وہ شخص ژالے کو ایک گھر میں چھوڑ کر خود غائب ہو جاتا ہے۔ ژالے اس کے نام، شکل اور شناخت — کسی چیز سے واقف نہیں۔
زینب اور غازان دو بہن بھائی ہیں جو اپنی دادی کے ساتھ گاؤں میں رہتے ہیں۔ غازان اس گاؤں کا سردار ہے۔ دونوں نے بچپن سے بے شمار مشکلات کا سامنا کیا ہے، جنہوں نے ان کی شخصیت کو مضبوط اور باوقار بنایا۔ زینب ایک مضبوط اور باہمت لڑکی ہے، اور اس کی شخصیت کی تعمیر میں اس کے بھائی کا کردار نمایاں ہے۔
کالیا وہ شخص ہے جس سے ژالے کا نکاح ہوا۔ بظاہر ایک سخت مزاج اور جرائم پیشہ انسان، جو اپنے انداز میں فیصلے کرتا ہے۔ اس کا دکھ اپنی جگہ مگر اس نے انصاف کے نام پر جو راستہ اختیار کیا وہ درست نہ تھا۔ “صحیح کام کو غلط طریقے سے کرنا” کسی طور قابلِ قبول نہیں۔ اگر وہ نظامِ انصاف سے مایوس ہو کر قدم اٹھاتا تو شاید بات سمجھ آتی، مگر اس نے جذبات میں آ کر قانون کو اپنے ہاتھ میں لیا، جس سے وہ محض ایک قاتل بن کر رہ گیا۔
کہانی کا مرکزی خیال
یہ کہانی صرف ژالے، کالیا، غازان یا زینب کی نہیں بلکہ دو نسلوں کی کہانی ہے۔ ایک ایسی داستان جس میں محبت کرنے والے اکثر ناقدروں کے حصے میں آتے ہیں۔ کچھ لوگ اپنی بسائی ہوئی زندگی ایک سراب کے پیچھے بھاگتے ہوئے تباہ کر دیتے ہیں۔
ژالے کے والد نے بھی ایک ناجائز تعلق کے پیچھے اپنی خوبصورت زندگی برباد کی، بالکل ویسے ہی جیسے زینب کی ماں اور شیر بخت کی ماں نے کیا۔
تبصرہ
کہانی نہایت دلچسپ اور سسپنس سے بھرپور ہے۔ اختتام تک رازوں سے پردہ اٹھتا رہتا ہے جو قاری کی دلچسپی برقرار رکھتا ہے۔ شیر بخت کا کردار سب سے معصوم اور دلکش محسوس ہوا۔ زینب کا کردار خاص طور پر متاثر کن تھا — ایک مضبوط لڑکی، جو حالات کے سامنے جھکنے کے بجائے ڈٹ کر کھڑی رہی۔
البتہ ایک بات قدرے عجیب لگی کہ ژالے کو معلوم تھا اس کے تایا اسے تلاش کر رہے ہیں، اس کے باوجود وہ بغیر کسی سیکیورٹی یا اطلاع کے کوئٹہ اور وریشہ کے گاؤں چلی گئی۔ کم از کم اسے ممکنہ خطرات کا اندازہ کرنا چاہیے تھا۔
مجموعی طور پر کہانی بہت عمدہ ہے، غیر ضروری یا ناپسندیدہ مناظر سے پاک اور ایک بہترین تسلسل کے ساتھ آگے بڑھتی ہے۔