Sang Chitti By Rafia Sheikh ano2002
Views: 29
Book Name: Sang Chitti
Author Name: Rafia Sheikh
Genre: Wani Based, Second Marriage Based, Childhood Nikkah Based, Age Difference Based, Haveli Based
Status: Complete
“مجھے دیکھتے ہوئے کیا پلان کررہی ہو ماری۔۔۔؟” احنف نے خود کی جانب ماریہ کی نظریں محسوس کی تو بول اٹھا۔۔ آنکھیں کھول کر اس کی سمت دیکھا تو لمحے بھر میں مڑ گئی۔۔”یہی کہ کتنے خود غرض ہوتے ہیں مرد انہیں ذرا احساس نہیں ہوتا کہ ہم لڑکیاں اس دنیا کا کیسے مقابلہ کریں گی۔۔؟” وہ آنسو پیتی ہوئی بولی تو احنف نے لمبی سانس بھری۔۔”ماریہ ادھر دیکھو۔۔۔!” وہ بولتے ساتھ ہی اپنی انگلی سے اس کی تھوڑی تھام کر اپنی سمت چہرہ گھمانے لگا۔۔”زوباریہ دس سال کی عمر سے اکیلی ہے , اکیلی لڑتی ہے ، جیتی بھی ہے، تم کبھی اکیلی نہیں رہی ہمیشہ کوئی نا کوئی ساتھ رہا ہے۔۔ جب وہ دس سال کی عمر میں اکیلا رہنا سیکھ سکتی ہے تو ماریہ تم اٹھارہ سال کی عمر میں اکیلے رہنا کیوں نہیں سیکھ سکتی ہو۔۔؟” وہ تحمل سے سمجھا رہا تھا۔۔”باجی کیسے رہتی ہوں گی وہاں۔۔؟ میں نے کبھی نہیں سوچا وہ کتنا اکیلا محسوس کرتی ہوں گی۔۔ وہ کتنی چھوٹی تھیں جب انہیں اس حویلی والوں کو سونپ دیا گیا تھا۔۔ سائیں میری باجی ٹھیک تو ہوں گی ناں۔؟” وہ اپنی فکر کو بھولے زوباریہ کی جانب متوجہ ہوچکی تھی۔۔”بالکل ٹھیک ہوگی زوباریہ تم بس اپنی بہن کا خواب پورا کرو۔۔ یاد ہے زوباریہ کہتی تھی ڈاکٹر بن کر گاؤں میں مفت علاج کرواؤں گی۔۔” وہ مدھم اداس سی مسکراہٹ لئے ماریہ سے بولا تو وہ سر ہلانے لگی۔۔”ہاں میں بھی باجی کا خواب پورا کروں گی لیکن آپ کو اکیلے بھیجنے والی بات پر معاف نہیں کروں گی۔۔ ” وہ بات مانتے ہوئے خفگی یاد آنے پر احنف کا ہاتھ تھوڑی پر سے ہٹاتے ہوئے مڑ گئی۔۔”پاگل۔۔ یہ بچکانہ حرکتیں کب تک ٹھیک ہوں گی تمہاری۔۔؟ شکر ہے کبھی بزنس میٹنگ میں لے کر نہیں گیا ورنہ سب نے پوچھنا تھا یہ بچی آپ کی تو نہیں ہے۔۔؟” وہ بول کر ماریہ کا سرخ چہرہ دیکھتے ہوئے مشکل سے قہقہہ ضبط کرگیا۔۔”ہاں یہ بچی کتنی اچھی بچی ہے آپ کو بعد میں بتاؤں گی۔۔ بچی نہیں بیوی ہوں آپ کی۔۔ آئندہ بچی کہا ناں۔۔؟” آنکھوں میں موٹے موٹے آنسو لئے وہ احنف کی طرف انگلی اٹھائے وارن کررہی تھی۔۔”بیوی۔۔؟ مانتی ہو کہ تم میری بیوی ہو۔۔؟” وہ شرارتی لہجے میں پوچھ رہا تھا۔۔ ماریہ نے چہرہ موڑ کر اپنی مسکراہٹ روکی۔۔ بیوی لفظ ہی اس نے پہلی دفعہ استعمال کیا تھا۔۔احنف مسکراتے نفی میں سر ہلانے لگا۔۔ اس کا موڈ کچھ بہتر ہوا تھا۔۔
Click Below and Download Novel in Pdf
Download File
⬇ Download NowRead Online
ناول پڑھنے کے بعد لازمی بتائیں آپ کو ناول کیسا لگا ۔ شکریہ