Sang Chitti By Rafia Sheikh
Sang Chitti Wani-Based Novel By Rafia Sheikh
Genre: Wani-Based, Second Marriage-Based, Childhood Nikkah-Based, Age Difference-Based, Haveli-Based
Status: Complete
Novel Description
سنگ چٹی ایک جذباتی اور معاشرتی موضوع پر مبنی کہانی ہے جس میں ایک دس سالہ معصوم بچی اپنے بھائی کے گناہ کی سزا کے طور پر ونی کر دی جاتی ہے۔ اسے ایک ایسی حویلی میں زندگی گزارنے پر مجبور کیا جاتا ہے جہاں فرسودہ روایات اور سرداری نظام انسانی جذبات پر غالب ہیں۔ سال گزرتے رہتے ہیں اور اس کا بچپن اور جوانی اسی قید میں گزر جاتی ہے۔ دس سال بعد ایک ہمدرد شخص اسے اس حویلی سے نکالنے کی کوشش کرتا ہے۔ کیا وہ اس لڑکی کو اس ظالمانہ روایت سے آزاد کروا پائے گا؟ سنگ چٹی ونی، جاگیردارانہ نظام، کم عمری کی شادی اور معاشرتی ناانصافی جیسے اہم مسائل کو اجاگر کرتی ایک درد بھری داستان ہے۔
Website Description
Aesthetic Novels Online is a place for readers who love beautifully written Urdu stories, meaningful characters, deep emotions, and captivating storytelling. Our goal is to bring together a wide collection of Aesthetic Urdu Novels in one easy-to-use platform, so you can discover new stories and enjoy your favorite novels whenever you want. From romance and emotional stories to suspense, family dramas, social themes, and other engaging genres, we aim to provide quality Urdu novels for every kind of reader. Each story is selected with the intention of giving you an enjoyable and immersive reading experience—whether you are looking for a light romantic read or a story that stays in your heart long after you finish it.
You can read novels online anytime, anywhere, and for selected titles, download them in PDF format for convenient offline reading. We also love discovering fresh voices and giving talented writers a space where their stories and creativity can reach more readers. At Aesthetic Novels Online, we believe a good story is more than just words on a page, it can make you smile, bring tears to your eyes, and leave you thinking about its characters long after the final chapter.
Explore, read, and discover your next favorite Urdu novel with us. ❤️
“مجھے دیکھتے ہوئے کیا پلان کررہی ہو ماری۔۔۔؟” احنف نے خود کی جانب ماریہ کی نظریں محسوس کی تو بول اٹھا۔۔ آنکھیں کھول کر اس کی سمت دیکھا تو لمحے بھر میں مڑ گئی۔۔”یہی کہ کتنے خود غرض ہوتے ہیں مرد انہیں ذرا احساس نہیں ہوتا کہ ہم لڑکیاں اس دنیا کا کیسے مقابلہ کریں گی۔۔؟” وہ آنسو پیتی ہوئی بولی تو احنف نے لمبی سانس بھری۔۔”ماریہ ادھر دیکھو۔۔۔!” وہ بولتے ساتھ ہی اپنی انگلی سے اس کی تھوڑی تھام کر اپنی سمت چہرہ گھمانے لگا۔۔”زوباریہ دس سال کی عمر سے اکیلی ہے , اکیلی لڑتی ہے ، جیتی بھی ہے، تم کبھی اکیلی نہیں رہی ہمیشہ کوئی نا کوئی ساتھ رہا ہے۔۔ جب وہ دس سال کی عمر میں اکیلا رہنا سیکھ سکتی ہے تو ماریہ تم اٹھارہ سال کی عمر میں اکیلے رہنا کیوں نہیں سیکھ سکتی ہو۔۔؟” وہ تحمل سے سمجھا رہا تھا۔۔”باجی کیسے رہتی ہوں گی وہاں۔۔؟ میں نے کبھی نہیں سوچا وہ کتنا اکیلا محسوس کرتی ہوں گی۔۔ وہ کتنی چھوٹی تھیں جب انہیں اس حویلی والوں کو سونپ دیا گیا تھا۔۔ سائیں میری باجی ٹھیک تو ہوں گی ناں۔؟” وہ اپنی فکر کو بھولے زوباریہ کی جانب متوجہ ہوچکی تھی۔۔”بالکل ٹھیک ہوگی زوباریہ تم بس اپنی بہن کا خواب پورا کرو۔۔ یاد ہے زوباریہ کہتی تھی ڈاکٹر بن کر گاؤں میں مفت علاج کرواؤں گی۔۔” وہ مدھم اداس سی مسکراہٹ لئے ماریہ سے بولا تو وہ سر ہلانے لگی۔۔”ہاں میں بھی باجی کا خواب پورا کروں گی لیکن آپ کو اکیلے بھیجنے والی بات پر معاف نہیں کروں گی۔۔ ” وہ بات مانتے ہوئے خفگی یاد آنے پر احنف کا ہاتھ تھوڑی پر سے ہٹاتے ہوئے مڑ گئی۔۔”پاگل۔۔ یہ بچکانہ حرکتیں کب تک ٹھیک ہوں گی تمہاری۔۔؟ شکر ہے کبھی بزنس میٹنگ میں لے کر نہیں گیا ورنہ سب نے پوچھنا تھا یہ بچی آپ کی تو نہیں ہے۔۔؟” وہ بول کر ماریہ کا سرخ چہرہ دیکھتے ہوئے مشکل سے قہقہہ ضبط کرگیا۔۔”ہاں یہ بچی کتنی اچھی بچی ہے آپ کو بعد میں بتاؤں گی۔۔ بچی نہیں بیوی ہوں آپ کی۔۔ آئندہ بچی کہا ناں۔۔؟” آنکھوں میں موٹے موٹے آنسو لئے وہ احنف کی طرف انگلی اٹھائے وارن کررہی تھی۔۔”بیوی۔۔؟ مانتی ہو کہ تم میری بیوی ہو۔۔؟” وہ شرارتی لہجے میں پوچھ رہا تھا۔۔ ماریہ نے چہرہ موڑ کر اپنی مسکراہٹ روکی۔۔ بیوی لفظ ہی اس نے پہلی دفعہ استعمال کیا تھا۔۔احنف مسکراتے نفی میں سر ہلانے لگا۔۔ اس کا موڈ کچھ بہتر ہوا تھا۔۔
Click Below and Download Novel in Pdf
Read Online
ناول پڑھنے کے بعد لازمی بتائیں آپ کو ناول کیسا لگا ۔ شکریہ