Tumhari Rah E Talab Mein by Huma Amir
Genre: Forced Marriage, After Marriage
Hero Zakhrif aur heroine Maheena dono apas mein cousins hain 💕
Hero bazahir to heroin se bohat chirta hai lekin dil hi dil mein us se bohat pyar karta hai 😍
Hero ki behan, heroin Maheena k bhai se engaged hoti hai 💍
Lekin wo apne university fellow ko pasand karti hai aur fiancé ko engagement khatam karne par force karti hai 😐
Jis par dono families mein narazgi paida ho jati hai 😶🌫️
Hero Zakhrif proposal bhejta hai jise heroin ki family reject kar deti hai 💔
Phir wo heroin ki family ko blackmail karke us se zabardasti shadi kar leta hai 🙂
Agay kya hota… read karein 🌹🌹
Bht achi story hai 💖✨
Happy ending hai ♥️♥️👩❤️💋👨
تمہاری راہِ طلب ایک ایسی کہانی ہے جو محبت کے سفر میں آنے والی آزمائشوں اور خود سپردگی کے مرحلوں کو بیان کرتی ہے۔ کہانی کی مرکزی کردار ایک حساس مگر باوقار لڑکی ہے، جو زندگی کو اپنے اصولوں اور خوابوں کے ساتھ جینا چاہتی ہے۔ اس کی ملاقات ایک ایسے شخص سے ہوتی ہے جو بظاہر مضبوط، سنجیدہ اور زندگی کے تلخ تجربات سے گزرا ہوا ہے۔
ان دونوں کے درمیان پیدا ہونے والا رشتہ صرف جذبات کا نہیں بلکہ اعتماد، صبر اور انتظار کا امتحان بن جاتا ہے۔ سماجی بندشیں، غلط فہمیاں اور انا کی دیواریں ان کے راستے میں حائل رہتی ہیں۔ کئی مواقع پر محبت قربانی مانگتی ہے اور کئی بار خاموشی سب سے بڑا فیصلہ بن جاتی ہے۔
کہانی کا حسن اس بات میں ہے کہ یہاں محبت فوراً منزل نہیں بنتی بلکہ راہِ طلب بن جاتی ہے—ایک ایسا راستہ جہاں انسان خود کو پہچانتا ہے، اپنے غرور کو چھوڑتا ہے اور سیکھتا ہے کہ سچی محبت صرف حاصل کرنے کا نام نہیں بلکہ نبھانے کا ہنر ہے۔
آخرکار یہ ناول یہ پیغام دیتا ہے کہ جو رشتے آزمائشوں میں ثابت قدم رہیں، وہی حقیقی ہوتے ہیں، اور جو محبت صبر کے مرحلے سے گزر جائے، وہی زندگی کو معنی دیتی ہے۔
مولانا صاحب ! نکاح پڑھائیے ۔ کہتا ہوا وہ خود بھی ایک خالی صوفے پر جا بیٹھا ، اب تو ماہینہ رونے کو تھی ۔” تمہیں دیکھ کر میں خود پر اختی کھونے لگتا ہوں ، سو میں تم سے بیزار لگتا نظر آنے لگا، تمہیں ڈانٹ ڈ پٹا
تا کہ تم میرے سامنے نہ آؤ لیکن اس دن جب تم سوئمنگ پول میں
گر گئیں تھیں ، اس دن مجھ پر ادراک ہوا کہ اگر تمہیں کچھ ہو جاتا
تو میری سانسیں بھی تھم سکتی تھیں ، یہ تصور ہی سوہان روح تھا ،
پھر یہ خیال کہ تم کسی دوسرے شخص کے نام ہو جاؤ تو میں کیسے
رہ پاؤں گا ، بہت دنوں تک میں اپنے آپ سے الجھتا رہا، پھر یہ
طے پایا کہ میں ماہینہ کے بغیر نہیں رہ سکتا ، مجھے اسے اپنانا ہے ،
پھر بعد کا قصہ تو تم جانتی ہو، دونوں فیملیز ایک دوسرے سے
بدگمان ہو گئیں ، مام کو صد ہو گئی تھی ، تو میں بھی ان کا ہی بیٹا
ہوں ، امو جان سے ، با با جان سے بات کی سب بے سود رہا،
کسی نے بھی میرا ساتھ دینے کی حامی نہیں بھری ، تب مجبوراً
مجھے کارنامہ سر انجام دینا پڑا ۔ وہ شرارت سے کہتے ہوئے اس
کی ہتھیلی کی پشت کو لبوں سے چھو چکا تھا ، ماہی نے جھٹکے سے اپنی
ہتھیلی اس کی گرفت سے چھڑائی ۔”ارے ارے ۔۔۔۔۔
یہ کیا ابھی تو میں نے کچھ بھی نہیں کیا ۔