The Earth by Rafia Sheikh
Book Name: The Earth
Author Name: Rafiq Sheikh
Genre: Fantasy-Based, Actor-Hero-Based, Alien-Girl-Based, Two-World-Based
Status: Complete
“کیا اوول فول بک رہی ہو۔۔۔؟ مجھے کیا پاگل سمجھ رہی ہو۔۔ اس دنیا میں ہو لیکن بولنا نہیں آتا سننا نہیں آتا عجیب بات مجھے گھمانے کی ضرورت نہیں ہے سیدھے سے بتا دو کیوں آئی ہو یہاں جب جانتی ہی نہیں ہو۔۔۔”
میرام کا اب غصہ بڑھنے لگا تھا وہ کیا کہہ رہی تھی میرام کو بس یہی سمجھ آرہا تھا وہ اُسے الجھانا چاہ رہی ہے۔۔دھیان بٹا رہی ہے۔۔
“یہ سب باتیں آپ انسانوں سے نہیں کریں ایمارایا۔۔ یہاں کے لوگ آپ کے ایلین ہونے کا جان کر آپ سے فائدہ اٹھائیں گے اور تکلیف پہنچائیں گے۔۔
یہ انسان بہت مطلب پرست ہیں۔۔ آپ کو ان سے سنبھل کر رہنا چاہئیے مجھے لگتا ہے اُسے انگوٹھی کے بارے میں واقعی نہیں معلوم ہے۔۔ آپ اپنی ڈیمون پاور کا استعمال کرکے اِس کے دماغ تک رسائی حاصل کریں تاکہ معلوم ہوسکے کہ یہ انسان واقعی نہیں جانتا آپ کی انگوٹھی کہاں ہے۔۔ یا ڈرامے کررہا ہے۔۔ اور آپ بار بار اپنے بارے میں بتانا بند کریں۔۔”
ہنزل وہاں پہنچی تو اپنی شہزادی کی اِس حرکت پر پیچ و تاب کھا کر رہ گئی۔۔ وہ بہت انوسینٹ تھی۔۔ لیکن اُسے داؤ پیچ آنے چاہئیے تھے اِس لئے ہی تو اُسے اِس ارتھ پر بھیجا گیا تھا۔۔ تاکہ وہ یہاں سب سیکھ سکے۔۔ لیکن وہ یہاں بھی اپنے آپ کو کھولنے کی بے وقوفی کررہی تھی۔۔
وقت پر ہُنزل کا آنا کمال کرگیا کہ اُس کے روکنے سے رُک گئی۔۔
میرام اُس بلی کی اچانک آمد پر مزید پریشان ہوگیا۔۔
وہ میاؤں میاؤں کرتی اُس لڑکی کے پیروں میں گھوم رہی تھی۔۔۔
ایمارایا نے دو انگلیاں اُس کی جانب کی ۔۔ اور اُس کا دماغ پڑھنا چاہا اُس میں صرف اِس وقت ایمارایا کے لئے لفظ پاگل ہی گھوم رہا تھا۔۔
Click Below and Download Novel in Pdf
Read Online
ناول پڑھنے کے بعد لازمی بتائیں آپ کو ناول کیسا لگا۔۔۔ شکریہ