Ye Qasoor Mera Hai by Jiya Abbasi
By Aesthetic Novels

Ye Qasoor Mera Hai by Jiya Abbasi

Book Name: Ye Qasoor Mera Hai
Author Name: Jiya Abbasi
Genre: Love Marriage, Love Story, Revenge,

Re

, Social Issues, Women’s Rights
Status: Completed

 

“تم فکر نہیں کرو بریرہ۔ وہ تمہاری ماں کا ماضی تھا۔ ہم اپنے حال میں رہ کر زندگی گزاریں گے۔ ماضی کا ذکر کبھی ہمارے حال میں نہیں آئے گا۔ لڑائی میں بھی نہیں یہ میرا وعدہ ہے۔”
بریرہ نے سر اُٹھا کر حیرت سے اسے دیکھا وہ کیسے سمجھ جاتا تھا وہ کیا سوچ رہی ہے۔
“وعدے ٹوٹ جاتے ہیں کیف۔” بریرہ نے مدہم آواز میں کہا۔
“میں اپنے رب کو گواہ بنا کر وعدہ کرتا ہوں مر جاٶں گا پر وعدہ نہیں توڑوں گا۔” کیف نے مسکرا کر کہا بریرہ بھی ہولے سے مسکرا دی۔
کیف پلٹ کر جانے لگا جب بریرہ نے پیچھے سے پکارا۔
“کیف!!”
اس نے مڑ کر سوالیہ نظروں سے اسے دیکھا۔
“وہ تمہاری ماں ہیں کیف۔ جیسی بھی ہیں وہ پھر بھی ماں ہیں۔ میں سمجھ سکتی ہوں اُن کی وجہ سے تمہاری زندگی میں بہت محرومیاں آگئیں لیکن ماں جیسی بھی ہو ماں ماں ہوتی ہے اس کا کوئی نعمل بدل نہیں ہوتا۔ جو اُن کی دوسری اولاد نے کیا وہ تم مت کرو۔ تم امریکہ جا کر اُن کو اولڈ ایج ہوم سے گھر لے آنا۔
جو پیار تم اُن سے پہلے حاصل نہ کر سکے وہ اب کرلو۔ زندگی تمہیں ایک بار پھر موقع دے رہی ہے۔ ایک بار موقع ہاتھ سے نکل جائے تو آپ کی قسمت لیکن دوسری دفعہ موقع ہاتھ سے نکل جائے تو آپ کی بیوقوفی ہوتی ہے۔ پتہ ہے کیف مومن وہ ہوتا ہے جس کا دل دنیا کہ ہر ایک انسان کی بُرائی سے پاک ہو۔ اس دل میں کسی کے لیے کچھ بُرا نہ ہو پھر وہ تو تمہاری ماں ہیں۔ اُنھیں وہاں مت رہنے دو۔”
کیف خاموشی سے کھڑا اس کو سنتا رہا اس کے چہرے پر چٹانوں جیسی سختی آگئی تھی۔ وہ بغير کچھ کہے وہاں سے چلا گیا۔ بریرہ افسردگی سے اسے جاتے دیکھتی رہی۔ وہ اس کے دُکھ کو اچھے سے سمجھ سکتی تھی۔

 

Click Below and Download Novel in Pdf

 

Read Online

 

 

ناول پڑھنے کے بعد لازمی بتائیں آپ کو ناول کیسا لگا ۔ شکریہ
  • No Comments
  • April 23, 2026

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *