Adawat by Riaz Aqib Kohlar ano2001
Views: 37
Book Name: Adawat
Author Name: Riaz Aqib Kohlar
Genre: Romantic Novel, Cousin Marriage Based, Enemies To Lovers, Forced Marriage Based
Status: Complete
”میرا موبائل واپس دو ۔“وہ چیختے ہوئے اس کی طرف بڑھی مگر ثوبان نے اسے دھکا دے کر پیچھے صوفے پر گرایا۔اور جلدی سے موبائل سے میموری کارڈ نکال کر دو ٹکڑے کر کے دور پھینک دیا اور موبائل کو نیچے پھینک کر بوٹ کی ایڑی سے دو تین ٹھوکریں لگا کر توڑ دیا۔ نیہا نے بھاگ کر اس کا گریبان تھاما۔”تم وحشی ،جانور ،درندےپتا بھی ہے اس میں کتنی قیمتی یادیں جمع تھیں۔“”گریبان چھوڑو ورنہ دوں گا ایک رکھ کر۔“ثوبان نے اسے تھپڑ مارنے کے لیے ہاتھ اٹھا یا مگر پھر اس کے چہرے تک لانے سے پہلے نیچے کر لیا ۔”تم کیا،میں ماروں گی تھپڑ ۔“نیہا نے دیوانگی کے عالم میں دو تین تھپڑ اس کے گال پر جڑ دئیے تھے ۔ثوبان نے ایک مرتبہ پھر تھپڑ کے لیے ہاتھ اٹھایا مگر اسے مار نہ سکا عورت پر ہاتھ اٹھانا اسے گوارا نہ ہوا۔حالانکہ بچپن میں اس کی بے حد پٹائی کیا کرتا تھا ۔”دور ہو مجھ سے ۔“ثوبان نے اسے دور دھکیلا۔ ”تم مجھے ہاتھ لگا کر دکھاو¿۔غلیظ ،کمینے ،تھرڈ کلاس انسان ۔“وہ سسکتے ہوئے اپنے موبائل کے ٹکڑے جمع کرنے لگی ۔جانے کتنے اہم مواقع کی تصاویر اور وڈیوز اس میں بھری ہوئی تھیں ۔اس نے کئی بار ارادہ کیا تھا کہ انھیں اپنے لیپ ٹاپ میں محفوظ کر لے مگر پھر کسی اور دن پر ٹال دیتی تھی ۔اب ثوبان کی وجہ سے وہ ان سے ہاتھ دھو بیٹھی تھی۔
Click Below and Download Novel in Pdf
Download File
⬇ Download NowRead Online
ناول پڑھنے کے بعد لازمی بتائیں آپ کو ناول کیسا لگا ۔ شکریہ