Khatti Meethi Si Zindagi by Uzma Zia
By Aesthetic Novels

Khatti Meethi Si Zindagi by Uzma Zia

Views: 37

Themes: Key themes include:

  • Enemies-to-lovers romance:  The protagonists initially argue and misunderstand each other but slowly develop romantic feelings.
  • Professional vs. personal life: Characters navigate the tension between duty and desire.
  • Mature relationships and emotional growth: The story addresses love and reconciliation among adults rather than teenage romance.
  • Humor and everyday life: Light-hearted interactions coexist with intense emotional developments, giving the story a balance of “sweet and sour.” 


یہ کہانی کتابی شکل میں شائع ہوچکی ہے۔ لکھاری کی اجازت کے ساتھ ہم اسے اپنی ویب سائٹ پر شائع کررہے ہیں۔ صرف ایستھیٹکس ناولز آن لائن کو ہی اس ناول کو شائع کرنے کی اجازت ہوگی۔ کتاب کا کوئی بھی حصہ کسی کو بھی شائع کرنے کی اجازت نہیں۔ خلاف ورزی کی صورت قانونی کاروائی کی جائے گی۔


”یہ نیا ڈاکٹر تو قسم سے بڑا ہی کھڑوس ہے۔“
”تو؟؟؟ “ اس نے آئی برو اچکا کر پوچھا۔ ”تم نے میری لیو دے دی تھی ناں؟؟“
”ارے کہاں۔۔ ڈاکٹرز کی فہرست میں تمہاری پرفارمنس دیکھتے ہی اس نے تمہارے بارے میں پوچھا۔میں نے کہا کہ اسے ضروری  کام ہے کوئی ۔تو کہنے لگا ۔۔ اس وقت ہمیں جس مسئلے کا سامنا ہے ، اس میں ہمارے لیئے ہماری پرسنل لائف سے زیادہ ضروری ہمارا پیشہ ہے۔ آپ سب میں سے کوئی بھی کم از کم اگلے دو مہینے تک لیو نہیں لے گا اور جو لیو لینا چاہے۔ وہ اپنے گھر بیٹھے۔“
اسکی بات اپنے منہ زبانی اسکے انداز کی نقالی کرتے ہوئے  اس نے کہی ۔ امرش کی آنکھیں  پھیل سی گئیں۔
”تمہیں بہانہ بتایا بھی تھا۔۔ کرونا کا کہتی تو اس نے کچھ بولنا  ہی نہیں تھا۔“  امرش کا جی چاہا سلوا کا سر پھوڑ دے۔
”فضول بکواس نہ کر۔۔اب آجا پلیز۔۔“  سلوا نے التجائیہ انداز میں کہا اور فون رکھا۔
”عجیب مصیبت ہے۔ پہلے خیام رضا اور اب یہ ڈاکٹر کےآر۔ دونوں کو اکٹھے ہی نازل ہونا تھا۔۔“

Download

⬇ Download File

  • No Comments
  • January 31, 2026

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *