Emergency Eidi by Sadaf Asif
Views: 10
Genre: Joint Family Based, Eid Based, Family Story, Digest Novel
Heroin Hurmat aur hero Affan apas mein cousins hain 🥰
Heroin k walid ki death ho chuki hai 😔
Hero aur heroin aik dusre ko pasand karte hain 💞
Lekin hero ki maa uski baat apni bhanji se tay kar deti hain 😐
Agay kya hota… read karein 📖🌹
Happy ending hai ♥️💑✨
نانی اب عفان سے شادی کرنے کے لیے کیا مجھے نوکرانی بننا پڑے گا؟ وہ منہ بسورے بولی۔
“بیٹا اس میں نوکرانی بننے والی کیا بات ہے؟ عورت کو اپنے گھر کا کام تو کرنا ہی پڑتا ہے۔ اب دیکھو نا، نصیرہ تمہاری سگی خالہ ہے، مگر ساس بننے کے بعد وہ بھی تمہیں بھانجی نہیں بلکہ بہو سمجھے گی۔ اس لیے ابھی سے خود میں سدھار پیدا کر لو۔ ہم نہیں چاہتے کہ بعد میں تمہیں یا ہماری بیٹی کو کوئی تکلیف ہو اور رشتوں میں دراڑیں پڑ جائیں۔” احمدی بیگم نے شازیہ کو آنے والے وقت کے لیے سمجھایا۔
“اچھا نانی… کوشش کروں گی۔” شازیہ نے سر ہلایا، مگر صاف لگ رہا تھا کہ وہ بات کو ٹال رہی ہے۔
احمدی بیگم کی دو ہی بیٹیاں تھیں، نصیرہ اور عائشہ۔ وہ ایک ایک مہینہ دونوں کے گھروں میں گزارتی تھیں۔ جب بھی بڑی بیٹی نصیرہ کے گھر آتیں تو چھوٹی بیٹی کی بیٹی شازیہ کو بھی ساتھ لے آتیں، جو اوپر ان کے کمرے میں ہی ان کے ساتھ ٹھہرتی تھی۔
احمدی بیگم کی شدید خواہش تھی کہ اپنے نواسے عفان اور نواسی شازیہ کی شادی ہو جائے، مگر ابھی تک وہ اس میں کامیاب نہیں ہو سکی تھیں۔ الٹا بیٹی کے گھر میں اس کی دیورانی فہمیدہ اور حرمت کا بڑھتا ہوا عمل دخل دیکھ کر وہ اندر ہی اندر کڑھتی رہتی تھیں۔
“چاہے کچھ بھی ہو جائے، میں شازیہ کو ہی عفان کی دلہن بناؤں گی۔” انہوں نے برابر میں لیٹی شازیہ کے ماتھے سے بال ہٹاتے ہوئے دل میں عزم کیا۔