Dil Ke Mausam By Maryam Aziz
By Urdu Novels

Dil Ke Mausam By Maryam Aziz

Book Name: Dil Ke Mausam
Author Name: Maryam Aziz
Genre: Romantic Novel, Forced Marriage-Based, Second Marriage-Based
Status: Completed

 

“تمہاری منگیتر تھی لیکن اب وہ میری بیوی ہے۔”وصی نے ایک ایک لفظ چبا چبا کر بولا۔ولی جارحانہ انداز میں اس کی طرف بڑھا لیکن توفیق صاحب نے اس کا بازو کھینچ کر روکا۔
“دیکھو وصی ساری حقیقت تمہارے سامنے ہے۔میں نے تم سے کچھ نہیں چھپایا تھا اور تب تم بھی تو کسی صورت بھی سوہنی سے نکاح کرنے کو تیار نہیں تھے۔آج کیوں ایسا کررہے ہو۔”
“کیوں کررہا ہوں۔کیا یہ بھی مجھے آپ کو بتانا پڑے گا۔ڈیڈی وہ میرے نکاح میں ہے اور میں اپنی بیوی کا ہاتھ اپنے بھائی کے ہاتھ میں تھمادوں۔کیوں؟کیونکہ وہ اس کی منگیتر تھی۔آپ نے مجھے اتنا بےغیرت سمجھ رکھا ہے۔”اب کی بار اسکا لہجہ بھڑکا ہوا تھا۔
“پاپا اسے کہے اپنا منہ بند کریں۔یہ میری منگیتر کے بارے میں یہ بات کررہا ہے۔”
ولی ایک بار پھر طیش میں اپنی جگہ سے اٹھ کھڑا ہوا۔
“میں تمہاری منگیتر کی نہیں۔اپنی بیوی کی بات کررہا ہوں۔”
“کیا بیوی بیوی کی رٹ لگا رکھی ہے تم نے۔”توفیق صاحب اب کے قریب چلے آئے اور اپنی سلگتی نظریں اس کے چہرے پہ گاڑدیں۔
پھر وہ بےبسی سے ساکت بیٹھی آمنہ کی طرف مڑے۔
“دیکھ رہی ہو اپنے بیٹے کی حرکتیں اس میں لحاظ ہی ختم ہوگیا ہے۔اسے پتہ ہی نہیں چل رہا کہ یہ اپنے باپ کے سامنے کھڑا ہے۔اپنی بہنوں کے سامنے کیسی گفتگو کررہا ہے۔”
“آپ مجھے مجبور کررہے ہیں ڈیڈی۔”ولی غصے سے اس کی جانب بڑھا اور اس کا گریبان تھام لیا۔وصی نے ایک ذوردار دھکا اسے دیا تو وہ لڑکھڑا کر پیچھے ہٹا۔
“ولی تم تو ہوش کرو یہ تو بلکل پاگل ہوگیا ہے۔”
“پاگل نہیں ہوا اس کی نیت خراب ہوگئی ہے۔”وصی استہزائیہ انداز میں مسکرایا۔
“اگر اپنی بیوی کیلیے محبت کا اقرار کرنا نیت کی خرابی کو ظاہر کرتا ہے تو یہی سہی۔”وہ کندھے اچکا کر بولا۔

 

Click Below and Download Novel in Pdf

 

Read Online

 

 

ناول پڑھنے کے بعد لازمی بتائیں آپ کو ناول کیسا لگا ۔ شکریہ
  • No Comments
  • May 13, 2026

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *