Farq by Amna Aman
By Urdu Novels

Farq by Amna Aman

Book Name: Farq
Author Name: Amna Aman
Genre: Class Difference Based, Emotional Drama, Coming-of-age elements, Psychological tension (ego, anger, inner conflict), Rude Hero
Status: Complete

 

فرق ایک انتہائی جاندار اور مسحور کن کہانی ہے۔ یہ کہانی لاہور کی تیز رفتار زندگی، گیمنگ سینٹرز کے پس منظر اور طبقہ ہائے زندگی کے مابین موجود واضح ‘فرق’ کے گرد گھومتی ہے۔ کہانی کا مرکزی کردار، حارث رحمان، ایک خوددار، ضدی اور اپنے اصولوں پر جینے والا نوجوان ہے جو اپنی قسمت بدلنے کی جنگ لڑ رہا ہے۔ دوسری طرف، سحر جبیں ہے جس کا سامنا حارث کی دنیا سے ایک غیر متوقع موڑ پر ہوتا ہے۔ دولت کا خمار، طبقاتی کشمکش، انا کی جنگ اور انسانی جذبات کے اتار چڑھاؤ پر مبنی ہے۔

 

انچھی ہو ، کب سے ادھر دھوپ میں کھڑا ہوں۔ “ وہ ابھی اس تک آہی رہی تھی کہ وہ ایک ہی جست میں اس تک آیا اور اس کی کلائی کو ہاتھ میں نوچے آگے بڑھا۔ اور سحر جبین نے اس کا انداز بہت سنگین پایا۔ وہ میری ہوتی ۔۔۔۔ شٹ اپ سحر تیم امیر لوگ غریب کو جوتی کی نوک پر کیوں رکھتے ہو ۔ ۔ وہ دہشتگی سے اس کی بات کاٹ گیا ۔ وہ پھر سے کچھ کہہ نہ پائی اب وہ اس کے لیے گاڑی کے سامنے کھڑا تھا ، کلائی وہ چھوڑ چکا تھا۔ جھلساتی ہوئی لو والی دھوپ ویسے ہی برس رہی تھی۔ وہ بمشکل اس کے کندھے تک آرہی تھی اور نظروں کو جھکائے وہ جزبز تھی۔ ان دونوں کا چہرہ سرخ پر رہا تھا، حارث کا غصے سے اور اس کا شاید شرمندگی سے وہ اس کی سامنے ہاتھ کا چھجا بھی نہیں بنا رہی تھی سخت دھوپ اس کا چہرہ جھلسا رہی تھی۔ ایک ہفتہ تم نے میرے ساتھ آنا جاتا ہے تمہارے یہ ٹانٹرمز میں کسی صورت برداشت نہیں کروں گا۔ سمجھ میری جوتی ۔۔۔ “ اس نے گلا تر کیے بولنے کی سع کی۔ جواباً حارث نے زوردار مکہ گاڑی کے ہونٹ پر مارا۔ اب میں تمہارے لیے  یہاں جوتیاں لیےپھروں ، ہاں ۔

 

سحر کا چہرہ آنسوؤں سے بھیگ چکا تھا پھر وہ تیز ہوتے تنفس کے ساتھ مڑی اور اس کے مقابل جا کر ٹھہر گئی۔ گردن اٹھا آنسوؤں سے لبریز آنکھیں اٹھا دیکھا۔ حارث صاف دیکھ سکتا تھا کہ وہ ہولے ہولے کپکپار رہی تھی۔ لیکن اس کے سنجیدہ چہرے پر کوئی فرق نہیں آیا۔
آپ مجھے بہت اچھے لگتے ہیں۔ ملکی بھوری چھوٹی آنکھیں رونے کے دوران مزید چھوٹی دکھ رہی تھیں۔ اس نے دونوں ہاتھ اوپر اٹھائے اور کانپتے ہوئے رونے کے درمیان کہنا شروع کیا۔

 

Click Below and Download Novel in Pdf

  • No Comments
  • June 8, 2026

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *