Dastan E Firaq by Haleema Sadia
Book Name: Dastan E Firaq
Author Name: Haleema Sadia
Genre: Forced Marriage Based, Love Based, Romantic Novel
Status: Complete
اِرتِضاء حیات رات تقریباً ساڑھے دو بجے گھر پہنچا۔ خاموشی سے دروازہ کھولا اور سیدھا اپنے کمرے کی طرف بڑھا۔ جیسے ہی کمرے کا دروازہ کھولا، اُس کی نظر سامنے صوفے پر بیٹھی شفَق حیات پر پڑی، جو صوفے کی ہینڈل پر سر رکھے خاموشی سے آنسو بہا رہی تھی۔
اِرتِضاء دروازے پر ہی ساکت کھڑا رہ گیا۔ اُس نے شفق کو کبھی اس حالت میں نہیں دیکھا تھا—یوں ٹوٹا ہوا، بکھرا ہوا، کسی امید سے خالی چہرہ۔ دل چاہا دوڑ کر اُسے سینے سے لگا لے، لیکن… کس رشتے سے؟ کس حق سے؟
اپنے جذبات کو ضبط کرتے ہوئے اس نے دھیرے سے شفق کو مخاطب کیا
“شفق، تم یہاں؟”
شفق نے آہستہ سے سر اُٹھایا۔ اُس کی آنکھیں رو رو کر سوجی ہوئی تھیں، چہرے پر آنسو اور واضح تھپڑوں کے نشان تھے۔
“بھائی… مجھے آپ سے ایک بات کرنی ہے۔”
اِرتِضاء خاموشی سے اُس کے ساتھ صوفے پر بیٹھ گیا۔
“ہاں، بولو۔”
“میں آپ سے شادی نہیں کر سکتی۔”
یہ سن کر اِرتِضاء کو لگا جیسے اُس کا سانس رک گیا ہو، جیسے اندر کچھ ٹوٹ کر بکھر گیا ہو، مگر وہ کچھ نہ بولا۔
شفق کی آواز لرزنے لگی،
“میں کسی اور سے محبت کرتی ہوں…
جب کچھ لمحے ارتضا کچھ نہیں بولے تو شفق نے دوبارہ مخاطب کیا آپ خاموش کیوں ہیں؟پوچھیں گے نہیں کس سے “
اِرتِضاء کا حلق خشک ہو گیا، پھر بمشکل بولا،
“کس سے؟”
“آپ کے دوست… شہریار سے۔”
خاموشی چھا گئی۔ صوفے کے کشن جیسے وقت کے ساتھ دبنے لگے۔
“آپ نے ہمیشہ میری ہر بات مانی ہے… میری ہر ضد پوری کی ہے۔ بس یہ ایک آخری خواہش بھی پوری کر دیں… خدا کے لیے۔”
یہ کہہ کر شفق صوفے سے اُٹھ کر اِرتِضاء کے قدموں میں بیٹھ گئی۔
“آپ کو خدا کا واسطہ ہے، میں آپ کے پاؤں پکڑتی ہوں، بابا سے بات کریں۔ میں نہیں جی سکوں گی اُس کے بغیر۔”
اِرتِضاء نے جلدی سے اُسے بازو سے تھاما۔
“شفق، اُٹھو… یہ تم کیا کر رہی ہو؟”
“بھائی، میں آپ سے اپنی محبت کی بھیک مانگ رہی ہوں۔ خدا کے لیے بابا سے بات کریں۔”
اس سارے وقت میں شفق نے ایک لمحے کے لیے بھی ارتضا کے چہرے سے اپنے نظر نہیں ہٹائی تھی مگر اِرتِضاء کا چہرہ جیسے پتھر ہو گیا تھا… بے تاثر، ساکت۔
کچھ پل بعد وہ دھیرے سے بولا،
“میں… کل بابا سے بات کروں گا۔”
یہ الفاظ اُس نے کس دل سے کہے، یہ صرف وہی جانتا تھا۔
“شفق، تم جانتی ہو محبت کا سب سے تکلیف دہ لمحہ کون سا ہوتا ہے؟ جب تم کسی کو اپنی روح کی گہرائیوں سے چاہو، اور وہ کسی اور کو چاہے… اور تم سے تمہاری ہی محبت کی قربانی مانگے۔”
Click Below and Download Novel in Pdf