Aakhri Manzil by Dua Fatima
By Urdu Novels

Aakhri Manzil by Dua Fatima

    • Book Name: Aakhri Manzil
      Author Name: Dua Fatima
      Genre: Lesson-Based, Islamic-Based, Arranged Marriage-Based, Return towards Allah, love, Moral Story, Sad Story, Death
      Status: Complete

     

    اخری منزل ایک ایسی کہانی ہے جو ایک ایسے لڑکے کے گرد گھومتی ہے جو ہمیشہ اپنی آخرت کی تیاری کے بارے میں سوچتا ہے ⏳،مگر ہر بار اسے بعد کے لیے ٹال دیتا ہے 😔۔وہ اللہ اور اسلام سے کافی دور ہوتا ہے 💔۔اس کی زندگی میں ایک بڑا موڑ اُس وقت آتا ہے جب ایک دن وہ ایک ایسا خواب دیکھتا ہے 😨 جس میں وہ عذابِ قبر کا مشاہدہ کرتا ہے ⚠️۔یہ خواب اس کی زندگی بدل دینے والا ایک اہم موڑ ثابت ہوتا ہے ✨📖۔

    “دیکھیں۔۔۔اگر گاڑی چلانی نہیں آتی تو گاڑی لے کر سڑک پر نکلا ہی نہ کریں۔”، قرت نے ان کی طرف مڑ کر  غصے سے کہا ۔ حرم  اب بھی آئس پیک ہونٹوں پہ دباۓ چپ چاپ کھا جانے والی نظروں سے ان دونوں کو ہی دیکھ رہی تھی۔ دل چاہ رہا تھا کہ ان کا ہونٹ نہیں، سر ہی پھاڑ ڈالے۔
    “گاڑی میں اچانک ہی مسئلہ آیا۔”، اب کی بار حیدر نے کہا تو قرت غصے سے اس کی طرف مڑی۔
    ”اللہ نے اگر اتنے پیسے دیے ہیں کہ مہنگی گاڑی خرید سکو تو اتنے بھی دیے ہی ہونگے کہ اس مہنگی گاڑی کی مینٹیننس کر سکو۔”، قرت نے غصے سے ان کی گاڑی کی طرف اشارہ کر کے کہا۔ نظروں اور لہجے  میں واضح طنز تھا۔
    “جی وی آر سوری۔”، عامر نے معاملہ ختم کرنے کو کہا تو حرم منہ موڑ گئی۔
    ”ہونہہ۔۔۔وی آر سوری۔”، اس کی بڑبڑاہٹ  صاف سنائی دی تھی کیونکہ وہ محض ان کو سنانے کے لیے ہی کی گئی تھی۔
    ”اگر آپ کو کسی۔۔۔”، ابھی حیدر کہہ ہی رہا تھا کہ حرم غصے سے پیچھے مڑی۔
    ”نہیں ہے کسی مدد کی ضرورت۔ ضرورت ہوئی تو اپنے باپ کے پاس جائيں گے۔ تمہارے پاس نہیں۔ آۓ بڑے، خدمت خلق کا دعوی بولنے والے۔”حرم نے مڑ کر اس کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کہا تو وہ تپ گیا۔ یہ لڑکیاں کچھ زیادہ ہی بد تمیز تھیں۔ جبکہ قرت کے چہرے پر کچھ ندامت سی ابھری تھی۔
    وہ مڑ کے آگے بڑھ  گئی تو قرت نےدھیرے سے مڑ کر  ان کو دیکھا۔

     

    Click Below and Download Novel in Pdf

     

    Read Online

     

     

    ناول پڑھنے کے بعد لازمی بتائیں آپ کو ناول کیسا لگا ۔ شکریہ
  • No Comments
  • May 12, 2026

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *