Tum Sath Rehna by Maryam Aziz
By Urdu Novels

Tum Sath Rehna by Maryam Aziz

Book Name: Tum Sath Rehna
Author Name: Maryam Aziz
Genre: Force Marriage-Based, Misunderstanding-Based, Hate-to-Love, Romantic Novel
Status: Complete

 

“ایسا کیا سوچا جارہا تھا جو تمہیں میرے آنے کا بھی پتہ نہیں چلا۔”وہ نیم واں آنکھوں سے اسے دیکھتے ہوئے بولا۔اس کی آواز کی لڑکھڑاہٹ بتارہی تھی کہ وہ نشے کی حالت میں ہے۔وہ اس وقت اس سے بلکل بھی بات نہیں کرنا چاہتی تھی۔خود پہ جمی اس کی نظروں سے اسے کراہیت ہورہی تھی۔وہ کچھ کہے بغیر آگے بڑھی تھی لیکن اس نے تیزی سے اس کا بازو تھام لیا اور اسی تیزی سے عائشہ کا ہاتھ گھوما اور اس کے چہرے پہ نشان چھوڑ گیا۔وہ اس حملے کیلیے تیار نہیں تھا ایک لمحے کیلیے لڑکھڑا گیا تھا لیکن اگلے ہی لمحے اس نے طیش کے عالم میں تھپڑ اس کے منہ پہ دے مارا تھا اور وہ لہرا کر منہ کے بل زمین پہ گری جس کی بدولت چہرہ زمین سے ٹکرایا تو تکلیف کے مارے وہ بلبلا اٹھی۔ابھی وہ سنبھلی نہیں تھی کہ اس نے بالوں سے پکڑ کر اسے کھڑا کیا۔درد کے مارے اس کی چیخ نکل گئی۔
“تم دیکھو آج میں تمہارا کیا حشر کرتا ہوں کہ دوبارہ کبھی سر اٹھا کر بات نہیں کرسکو گی۔”وہ اسے بالوں سے گھسیٹ کر بیڈ روم کی طرف لے جارہا تھا خود کو چھرانے کیلیے وہ پورا ذور لگارہی تھی ڈور بیل کیلیے ایک پل کیلیے وہ رکا تھا اور یہی وہ پل تھا جب وہ خود کو چھڑوا کر کمرے کی سمت بھاگی اور دروازہ لاک کرلیا۔
“یااللہ میری مدد کر۔”وہ کانپتے ہوئے ہاتھوں کو ایک دوسرے میں جکڑے دیوار سے لگ گئی پھر اچانک باہر سے ذور ذور سے بولنے کی آوازیں آنے لگی۔اسے لگا اسے کسی نے آواز دی تھی۔
“عائشہ۔”اب کے آواز صاف تھی اور اس نے پہچان بھی لی تھی۔اس نے جھٹکے سے دروازہ کھولا۔وہ سامنے کھڑا متلاشی نگاہوں سے اسے ہی ڈھونڈ رہا تھا۔
“احمد۔”وہ چیختی ہوئی اس کی طرف بھاگی تھی۔اس کے قریب جاتے ہی اس نے اس کا بازو مضبوطی سے تھام کر ماتھا اس پہ ٹکادیا۔

 

ہیروئن عائشہ کی والدہ کا انتقال ہو چکا ہے 💔۔اس کے والد بزنس کرتے ہیں 💼 جہاں کاروباری مخالفین سے جھگڑوں کی وجہ سے وہ کافی پریشان رہتے ہیں 😔۔ہیروئن جس لڑکے کو پسند کرتی ہے وہ اسے صرف اپنی غرض کے لیے چاہتا ہے ⚠️ اور آئے دن کسی نہ کسی طریقے سے اس سے پیسے نکلواتا رہتا ہے 💸۔ہیروئن کے تایا کا بیٹا بھی اسے پسند کرتا ہے 😒 مگر اس کا کردار اچھا نہیں ہوتا۔ہیرو احمد 😍،ہیروئن کے والد کے دوست کا بیٹا ہے اور بچپن سے ہی اس کی منگنی عائشہ سے ہوئی ہوتی ہے 🥀۔یہ ایک اچھی اور ہلکی پھلکی کہانی ہے 💞 جس کا اختتام خوشگوار ہے ♥️♥️👩‍❤️‍💋‍👨۔

Click Below and Download Novel in Pdf

  • No Comments
  • May 27, 2026

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *